اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

گولی نے 16 سال بعد ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ ڈرامہ کو چھوڑ دیا

27 جولائی, 2024 17:47

معروف ڈرامہ سیریل ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کے ایک اور اداکار کُش شاہ عرف ‘گولی’ نے 16 سال بعد ڈرامے کو خیرباد کہہ دیا۔

بطور چائلڈ اسٹار ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کا حصہ بنے والے اداکار کُش شاہ نے اس ڈرامہ کو اپنی زندگی کے 16 سال دیے اور دیکھتے ہی دیکھتے ڈرامے میں ہی جوان ہوئے۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ڈرامے میں ہاتھی بھائی کے بیٹے ‘گولی’ کا کردار نبھانے والے کُش شاہ نے یہ ڈرامہ چھوڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘کسی کا باپ بھی مجھے رات 12 بجے کے بعد بلائے تو نہ جاؤں’

اس حوالے سے کُش شاہ نے کہا کہ ڈرامہ کے اس سیٹ پر اپنے بچپن کے حوبصورت لمحات گزارے ہیں جبکہ مجھے اپنے کردار کی بدولت بہت زیادہ محبت اور شہرت ملی۔

مزید پڑھیں: عورت مارچ کے ‘بےہودہ’ نعروں نے ‘فیمنیزم’ کا چہرہ مسخ کردیا

انہوں نے کہا کہ ڈرامے سے بہت سی یادیں جُڑی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد کروں گا لیکن میں اب مزید ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ میں کام نہیں کرسکتا کیونکہ مجھے تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک جانا ہے۔

دوسری جانب ڈرامے کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ساتھی اداکار جاتے ہوئے الوداع کہا اور کیک کاٹا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top