منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

حوالہ ہنڈی میں ملوث گروہ کے ایک اور اہم کارندہ گرفتار

12 جولائی, 2021 10:41

کراچی : کروڑوں روپے کے حوالہ ہنڈی میں ملوث گروہ کے ایک اور اہم کارندہ گرفتار ہوگیا۔

کراچی میں ایف آئی اے کے اسٹیٹ بینک سرکل نے کارروائی کے دوران کروڑوں روپے کے حوالہ ہنڈی میں ملوث گروہ کے ایک اور اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ ملزم عثمان ابراہیم کو پہلے سے درج ایف آئی آر کی تفتیش کے دوران شواہد پر گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق عثمان ابراہیم گروہ کے گرفتار مرکزی ملزم عبد الواسع کا دست راست ہے، جو کراچی میں ایک شو روم کا مالک ہے۔ ملزم حوالہ ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے چین روانہ کرتا رہا ہے۔

عثمان ابراہیم جاپانی گاڑیاں منگوا کر فروخت کرنے کیلئے عبد الواسع سے رابطے میں تھا۔ منگوائی گئی گاڑیوں کیلئے رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعے یو اے ای کی منی ایکسچینج کمپنیز کو روانہ کی جاتی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top