جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

فرانس میں اسلام دشمنی پر مبنی ایک اور واقعہ

01 اپریل, 2024 18:31

فرانس میں اسلام دشمنی پر مبنی ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔

رمضان کے مقدس مہینے میں مسلمانوں کو طیش دلان کے لیے فرانس کے ایک مسجد میں سؤر کا سر رکھا گیا۔

فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے ایکس پرایک ٹویٹ میں ملک کے مشرقی حصے میں ایک مسجد کے قریب ایک جنگلی کا سر ملنے کے بعد مسلم کمیونٹی کے خلاف ‘ناقابل قبول اقدامات’ کی مذمت کی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ وسگس کے علاقے کے کنٹریکس ویل گاؤں کی ایک مسجد میں پیش آیا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ایک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ‘نسلی منافرت پر اکسانے’ کی تحقیقات اس وقت شروع کی گئی تھیں جب جمعے کے روز ووسجز کے علاقے کونٹریکس ویل گاؤں کی ایک مسجد میں نمازیوں کو اس جانور کا سر ملا تھا۔

درمانین نے ہفتے کی رات کہا کہ شمالی فرانس میں دو دیگر مساجد کو بھی شہید کر دیا گیا جس کی مذمت کرتا ہوں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top