جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک بھر میں کورونا کے مزید ایک ہزار 590 شکار، 21 اموات بھی رپورٹ

13 جولائی, 2021 09:35

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس نے مزید ایک ہزار 590 افراد کو متاثر کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43 ہزار 790 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہزار 590 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے: اسد عمر

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہزار 618 ہوگئی، جبکہ اب تک 9 لاکھ 71 ہزار 198 کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 63 فیصد رہی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top