اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

حضرت بری امامؒ کا سالانہ عرس 15 تا 17 اگست منعقد کرنے کی منظوری

26 جولائی, 2024 15:50

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے حضرت بری امامؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق کی زیر صدارت مزار حضرت بری امامؒ کمپلیکس کی ترقی اورانتظام وانصرام  کمیٹی کااجلاس ہوا۔

اس موقع پر مینجمنٹ کمیٹی نے حضرت بری امامؒ کا سالانہ عرس 15 تا 17 اگست منعقد کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈارنے کہا کہ  عرس کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی غیر معمولی انتظامات کیے جائیں، تقریبات میں شرکت کے لیے  آنے والے زائرین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

نائب وزیراعظم نے حکام کو خواتین زائرین کے لیے مزار حضرت بری امامؒ کمپلیکس میں خصوصی انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top