جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آزاد کشمیر کے انتخابات میں مداخلت کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

19 جولائی, 2021 15:48

مظفرآباد : راجہ فاروق حیدر نے وزیر اعظم عمران خان اور وزراء کی آزاد کشمیر کے انتخابات میں براہ راست مداخلت کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا کہ وفاقی وزراء کی تلخ زبان وجہ سے آزاد کشمیر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ وزیر امور کشمیر پیسے دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری کوارڈینیشن کے لئے رکھا گیا ہے، چیف ایگزیکٹو میں ہوں۔ عوام پر فائرنگ کرنے والے وزیر امور کشمیر کے گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا۔ میں دوستوں کے ساتھ مشورہ کر رہا ہوں اسلام آباد میں دھرنا دینگے۔

یہ بھی پڑھیں : قانون بناتے ہوئے ہمیں بلڈوز کریں گے تو شور شرابہ ہوگا : راجہ پرویز اشرف

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عالمی ایجنڈے کے تحت لائن آف کنٹرول کو مستقل سرحد بنانا چاہتا ہے۔ پاکستان کے عوام کے سامنے اپنا مقدمہ رکھنا چاہتا ہوں۔ یہ وزیراعظم ہے جو آئین کو پامال کرتا ہے۔ پی ٹی آئی نے لوگوں کو لڑانے کی کوشش کی، سیاست کو گندہ کر دیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو بنانے میں آپ کا کوئی کردار نہیں۔ بھٹو کو غدار کہنے کا حق انہیں کس نے دیا؟ پیسے دیکر لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آپ ہمیں غلام سمجھتے ہیں؟

راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ اب فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم غلامی کی زندگی نہیں گزارنا چاہتے۔ ہمیں برابری کا حق چاہیئے۔ تقسیم کشمیر اور آزاد کشمیر کو صوبہ نہیں بننے دینگے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top