جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کرکٹ کی تاریخ میں اینجلو میتھیوز ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر وکٹ گنوانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

06 نومبر, 2023 16:27

دہلی: سری لنکن بیٹر اینجلو میتھیوز ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر وکٹ گنوانے والے کرکٹ کی تاریخ میں پہلے کھلاڑی بن گئے۔

ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران امپائر کی جانب سے اینجلو میتھیوز کو ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر واپس پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکن بیٹر سدیرا سمارا وکرامام کے آؤٹ ہونے کے بعد اینجلو میتھیوز بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے لیکن ہیلمٹ میں خرابی کی وجہ سے دو منٹ کے اندر پہلی گیند کا سامنا نہ کر سکے جس پر بنگلہ دیش نے آؤٹ کی اپیل کردی۔

یہ بھی پڑھیں: میں کوہلی کو کیوں مبارکباد دوں، سری لنکن کپتان کا صحافی کو جواب، ویڈیو وائرل

بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی اپیل پر امپائر نے طویل بحث کے بعد اینجلو میتھیوز کو ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر گراؤنڈ کے باہر بھیج دیا۔

آئی سی سی رولز کے مطابق بلے باز کو 3 منٹ کے اندر پہلے گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے لیکن وہ نہیں کر سکے اور اس طرح اینجلو میتھیو بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ قرار دیے گئے۔

واضح رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی کھلاڑی کو مقرر وقت پر بیٹنگ شروع نہ کرنے پر آؤٹ قرار دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top