جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ن لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق ہوگیا

08 دسمبر, 2023 18:35

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق ہوگیا ہے۔

مسلم لیگ ن اور آئی پی پی قیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ن لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق ہوگیا، نشستوں سے متعلق پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے مزید دور ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات میں ایاز صادق اور رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے، عون چودھری جہانگیر ترین کے ساتھ ملاقات میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کسی سے سیاسی اتحاد نہیں کریں گے: رانا ثنا اللہ

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گی، اصولی طور پر دونوں جانب سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور، ساہیوال، لودھراں سمیت دیگر علاقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے، سیٹوں کا نمبر کیا ہوگا یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپر ورک کے ساتھ طے ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top