ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بھارتی ادارکار امیتابھ بچن کی اچانک طبیعت خراب، اسپتال منتقل

15 مارچ, 2024 15:42

بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ کو ممبئی کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 81 سالہ اداکار طبی معائنے کے لیے کوکیلابین اسپتال منتقل ہونے سے قبل بے چینی محسوس کر رہے تھے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، تجربہ کار اداکار انجیو پلاسٹی سے گزرنے کے بعد ٹھیک محسوس کر رہے ہیں، جو ان کی ٹانگ پر کی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی اداکار انجیو پلاسٹی کے بعد بہتر محسوس کر رہے ہیں جب کہ انہیں اسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔

امیتابھ بچن کا اسپتال میں داخل ہونا جلد ہی ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، اداکار کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی صحت یابی کی دعا کی گئی۔

خیال رہے کہ اداکار ناگ اشون کی آنے والی فلم کالکی 2898 ء میں کمل ہاسن، دیشا پٹانی، پربھاس اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top