ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مال بردار جہاز کے ٹکرانے سے امریکا کا قدیم پُل دریا میں گر گیا

26 مارچ, 2024 15:49

بالٹی مور میں ایک المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب فرانسس اسکاٹ کی برج ایک مال بردار جہاز کی زد میں آنے کے بعد پاٹاپسکو دریا میں گر گیا۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 1.6 میل طویل پل ٹکرانے کے مال بردار جہاز کے ٹکرانے کے بعد دریا میں جا گرا۔

یہ پل 1977 میں مکمل ہوا تھا جو یہ امریکا کے مشرقی ساحل پر جنوبی بالٹی مور میں دریائے پٹاپسکو کے ایک وسیع حصے پر پھیلا ہوا ہے۔

بالٹی مور پولیس کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 35 منٹ پر پیش آیا۔

بالٹی مور کے میئر برینڈن ایم اسکاٹ نے ایکس پر لکھا کہ واقعے کے بعد ایمرجنسی اہلکار موقع پر موجود ہیں جب کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امدادی کارکن کم از کم سات افراد کی تلاش کر رہے ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ پانی میں موجود ہیں جب کہ تصادم کے وقت پل پر متعدد گاڑیاں بھی موجود تھیں۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد سنرجی میرین گروپ نے تصدیق کی کہ سنگاپور کے جھنڈے والا بحری جہاز میں دو پائلٹ سوار تھے جو پُل کے ایک ستون سے ٹکرایا مگر خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top