منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

امریکہ میں چار مسلمانوں کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار

10 اگست, 2022 15:54

نیو میکسیکو : پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کی تلاشی سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ملزم ان چار مسلمانوں کو جانتا ہے، معاملہ ذاتی نوعیت کا لگ رہا ہے۔

نیو میکسیکو میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا، جسے البوکرک میں چار مسلمانوں کی ہلاکت میں اپنا مرکزی ملزم قرار دیتے ہیں، یہ گھات لگا کر ہونے والی ہلاکتوں کا ایک سلسلہ ہے، جس نے ریاست کے سب سے بڑے شہر میں اسلامی برادری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

پولیس کے مطابق عوام کی جانب سے تفتیش کاروں کو کار تلاش کرنے میں مدد دی گئی اور بالآخر مشتبہ شخص کا سراغ لگایا، جس کی شناخت 51 سالہ محمد سید کے نام سے ہوئی، جو البوکرک کا رہائشی ہے۔

پولیس نے ملزم پر 41 سالہ آفتاب حسین اور 27 سالہ محمد افضل حسین، جو بالترتیب 26 جولائی اور یکم اگست کو مارے گئے تھے کا الزام عائد کیا ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو چاروں قتل میں مشتبہ سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

تازہ ترین شکار ایک ٹرک ڈرائیور 25 سالہ نعیم جو 8 جولائی کو امریکی شہری بن چکا تھا، کو جولائی اور اگست میں مارے گئے، دو افراد کی تدفین میں شرکت کے چند گھنٹے بعد ہلاک کردیا، یہ دونوں پاکستانی نژاد تھے۔

پولیس نے کہا کہ سید پر ابتدائی طور پر جن دو قتلوں کا الزام عائد کیا گیا ہے، وہ دونوں قتل کے مقامات سے ملنے والے گولیوں کے خول کے خول کی بنیاد پر جوڑے گئے تھے، اور تفتیش وہاں سے شروع ہوئی۔

پولیس نے کہا کہ مشتبہ شخص کے گھر سے متعدد آتشیں اسلحے کی برآمدگی کے علاوہ، ایسے شواہد دریافت کیے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجرم کسی حد تک متاثرین کو جانتا تھا، اور ہو سکتا ہے کہ باہمی تنازعہ فائرنگ کا باعث بنا ہو۔

البوکرک اور ریاستی حکام نماز کے اوقات میں مساجد میں پولیس کی اضافی موجودگی فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ واقعے نے البوکرک کی مسلم کمیونٹی کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ اہل خانہ اپنے گھروں میں چھپ گئے اور نیو میکسیکو یونیورسٹی کے کچھ پاکستانی طلباء خوف کے مارے شہر چھوڑ گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top