منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

8 سیاہ فام افراد کو پرواز سے اتارنے پر امریکی ائرلائنز کیخلاف مقدمہ درج

30 مئی, 2024 19:47

امریکی شہر فینکس سے نیویارک جانے والی امریکی ائر لائنز کی  پرواز سے 8 سیاہ فام افراد کو اتار دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ائر لائنز کی جانب سے امتیازی سلوک کرتے ہوئے پرواز سے اتارنے پر 8 میں سے 3 سیاہ فام افراد نے امریکی ائر لائنز کے خلاف فیڈرل کورٹ میں مقدمہ کردیا۔

مقدمے میں تینوں مدعی ایلون جیکسن، ایمانوئل جین جوزف اور زیویئر ویل کا کہنا ہے کہ انہیں اور پانچ دیگر سیاہ فام مرد مسافروں کو جنوری میں فینکس سے نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ائرپورٹ جانے والی امریکن ائر لائنز کی پرواز سے بغیر کسی معقول وجہ کے ہٹا دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جہاز کے عملے نے سیاہ فام افراد کو جہاز سے اترنے کے لیے کہا، مسافر جہاز میں الگ الگ بیٹھے تھے جب کہ ائر لائنز کے عملے نے انہیں بتایا کہ فلائٹ اٹینڈنٹ نے ان کے جسم کی بو کی شکایت کی تھی۔

متاثرہ افراد۔ فوٹو — سی بی ایس

مقدمے کے مطابق امریکن ائرلائنز کے ایک نمائندے نے ان آٹھ افراد میں سے ہر ایک سے رابطہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ جہاز چھوڑ دیں اور گیٹ پر واپس آ جائیں تاکہ دوبارہ بکنگ کرائی جا سکے۔

سیاہ فام افراد کا کہنا ہے کہ انہیں نسلی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا، نیویارک کے لیے دوسری پرواز نہ ہونے کے سبب انہیں واپس جہاز میں بٹھا دیا گیا تھا۔

دوسری جانب ائر لائنز کے مطابق  ہم امتیازی سلوک کی تمام شکایت کا بخوبی جائزہ لیتے ہیں اور چاہتے ہیں ہمارے کسٹمرز کو ہمارے ساتھ پرواز کرکے اچھا تجربہ ہو، البتہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top