منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

امریکہ : گرفتار شخص نے چار مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار کردیا

11 اگست, 2022 11:26

واشنگٹن : سید نے قتل میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے، لیکن تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ ان کے پاس اس کے خلاف پختہ ثبوت موجود ہیں۔

امریکی ریاست نیو میکسیکو کے شہر البوکرک میں چار مسلمانوں کے قتل کے الزام میں گرفتار 51 سالہ افغانی شہری محمد سید نے قتل میں ملوث ہونے یا کسی قسم کے تعلق سے انکار کردیا ہے، لیکن تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ ان کے پاس اس کے جرم کو ثابت کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں چار مسلمانوں کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار

استغاثہ نے بدھ کے روز سید کو زیر التواء مقدمے کے بانڈ کے بغیر حراست میں لینے کی تحریک دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا کہ وہ ایک بہت خطرناک شخص ہے، مسلم کمیونٹی کی حفاظت کا واحد طریقہ مدعا علیہ کو حراست میں رکھنا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ محمد سید تقریباً پانچ سال سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ جب تفتیش کی گئی تو سید نے پشتو مترجم کے ذریعے بات کی اور کہا کہ وہ افغانستان میں اسپیشل فورسز کے ساتھ رہا ہے اور طالبان کے خلاف لڑا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top