منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

امریکہ نے یوکرین سے جنگ کیلئے روس کو اکسایا : چین

11 اگست, 2022 11:22

ماسکو : چینی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یوکرین بحران کیلئے روس کو اکسانے کا مرکزی کام کیا ہے، وہ طویل جنگ کے ذریعے روس کو کچلنا چاہتا ہے۔

ماسکو میں چین کے سفیر ژانگ ہنہوئی نے روسی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ نے نیٹو کے دفاعی اتحاد کی بار بار توسیع اور یوکرین کو یورپی یونین کے ساتھ منسلک کرنے کی کوشش کرنے والی قوتوں کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا، منکی پاکس کے بعد اب نیا لنگیا وائرس سامنے آگیا، چین میں 35 متاثر

انہوں نے کہا کہ یوکرین بحران کیلئے روس کو اکسانے والے امریکہ نے روس پر بے مثال جامع پابندیاں عائد کرتے ہوئے، یوکرین کو اسلحہ اور فوجی ساز و سامان کی فراہمی جاری رکھی ہے۔ ان کا حتمی مقصد روس کو ایک طویل جنگ اور پابندیوں کے ذریعے کچلنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین-روس تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو چکے ہیں، جس کی خصوصیت باہمی اعتماد کی اعلیٰ سطح، اعلیٰ ترین سطح پر تعامل اور سب سے بڑی اسٹریٹجک اہمیت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top