منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

علی زیدی 3 نالوں کا احسان کراچی کے لوگوں پر جتاتے ہیں: ناصر شاہ

11 جولائی, 2021 20:44

کراچی: ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ علی زیدی 3 نالوں کا احسان کراچی کے لوگوں پر جتاتے ہیں، کے ایم سی کے نالوں کی بات نہیں کرتے۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ کا ملیر پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علی زیدی میرے لئے ذاتی طور پر محترم ہیں، علی زیدی 3 نالوں کا احسان کراچی کے لوگوں پر جتاتے ہیں، کے ایم سی کے 41 نالے ہم صاف کررہے ہیں، علی زیدی کے ایم سی کے نالوں کی بات نہیں کرتے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ علی زیدی نے سوا لاکھ ٹن کچرا اٹھایا، لینڈ فل سائٹ پر 18ہزار ٹن کچرا پہنچا تھا، ایک لاکھ ٹن سے زیادہ کچرا علی زیدی نے پورے کراچی میں پھیلادیا تھا، ہم علی زیدی کو اس بار ایسانہیں کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ تاثر درست نہیں کہ پی ٹی آئی نے کراچی کیلئےکچھ نہیں کیا:علی زیدی

ان کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر بنے تو کراچی والوں کیلئے خوشی کی بات ہوگی، مرتضیٰ وہاب بہت سمجھدار اور قابل انسان ہیں، وہ کراچی میں بہت زیادہ بہتری لاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب اگر مان جائیں تو یہ کراچی کیلئے بہت سنہری موقع ہوگا، مرتضیٰ وہاب کے پاس پہلے ہی بہت اہم ذمے داریاں ہیں، مرتضیٰ وہاب شاید ایڈمنسٹریٹر بننے کیلئے تیار نہ ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top