منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

علی خورشیدی نے مرتضیٰ وہاب کو قبضہ میئر قرار دیدیا

21 اگست, 2024 17:31

کراچی: علی خورشیدی نے میئر کی جانب سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے بلوں میں 23 فیصد اضافے کو مسترد کر دیا۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہا کہ قبضہ میئر پہلے سے بے تحاشہ ٹیکسوں کی چکی میں پسنے والے شہری عوام پر مزید بوجھ ڈالنے سے باز رہیں،کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا 4 دہائی قبل بچھایا گیا انڈر گراؤنڈ واٹر اینڈ سیوریج انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی و سیوریج کی نکاسی نہیں ہو پارہی ہے، شہر کی قانونی آبادیاں باقاعدہ بل جمع کرواتی ہیں مگر پانی گھروں میں آتا نہیں اور سیوریج کا پانی جاتا نہیں، قبضہ میئر اپنی ہی صوبائی حکومت سے صوبائی فنانس کمیشن کا مطالبہ کرنے کے بجائے کراچی کے عوام پر شہری اداروں کا بوجھ منتقل کر رہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے عوام پہلے ہی وفاقی و صوبائ حکومت کو ہزاروں ارب روپے ٹیکسوں کی مد میں ادا کر رہے ہیں، سندھ حکومت اور قبضہ میئر ہوش کے ناخن لیں اور عوام پر کسی بھی قسم کا مزید معاشی بوجھ ڈالنے سے گریز کریں، اگر واٹر بورڈ کے بلوں میں اضافہ کیا گیا تو ایم کیو ایم اسمبلیوں سمیت ہر سطح پر احتجاج کریگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top