جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

علیم ڈار 25 سال کی انتھک محنت کے بعد دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے

21 اپریل, 2024 15:06

علیم ڈار 25 سال تک بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے کے بعد دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی تاریخ میں ریکارڈ 551 میچز کے بعد وہ لگاتار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے علیم ڈار دنیا کے پہلے امپائر بن گئے ہیں۔

6 جون 1968 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہونے والے علیم سرور ڈار نے 16 فروری سن 2000 کو بطور امپائر گوجرانوالہ میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچ سے ڈبیو کیا۔جلد ان کو آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں جگہ مل گئی، وہاں سے ایلیٹ پینل کا حصہ بنے۔

21 اکتوبر 2003 کو ڈھاکہ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کا ٹیسٹ میچ سپروائز کیا، 7 مئی 2009 میں دبئی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 میں امپائرنگ کا آغاز کیا۔

3 بار دنیا کے بہترین امپائر کا ایوارڈ پانے والے علیم ڈار نے 231 ون ڈے میچز میں امپائرنگ کی، 145 ٹیسٹ میچز ان کے ریکارڈ پر ہیں۔ 70 ٹی ٹوئنٹی میچز میں علیم ڈار نے فرائض نبھائے۔

2010 میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور 2013 میں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز پانے والے علیم ڈار 5 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کپ میں امپائرنگ کرنے کا کارنامہ بھی رکھتے ہیں۔

علیم ڈار نے 2006 اور 2009 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنلز سپروائر کیے، 2007 اور 2011 کا ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل جب کھیلا گیا تو وہ اس وقت بھی میدان میں موجود تھے۔ 2009 میں ویمن ورلڈکپ کا فائنل بھی بطور امپائر ان کے کریڈٹ پر ہے۔

علیم ڈار گزشتہ روز بارش سے متاثرہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ٹی ٹی ٹوئنٹی میچ میں احس رضا کےساتھ فیلڈ امپائِرنگ پینل کا حصہ تھے۔ جب وہ میدان میں اترے تو اس وقت امپائرنگ میں انہیں مجموعی طورپر 25 اور 2 ماہ ہوچکے تھے۔

خیال رہے کہ اپنے کیریئر میں تین مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار 231 ون ڈے، 145 ٹیسٹ اور 70 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔

انہوں نے 2006 اور 2009 میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل، 2007 اور 2001 میں مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل کی نگرانی بھی کی۔ وہ 2009 کے ویمنز ورلڈ کپ میں فیلڈ امپائر میں سے ایک تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top