ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

القدس بریگیڈ نے صہیونی آبادیوں پر میزائل داغ دیئے

09 جون, 2024 18:32

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامک جہاد کے القدس بریگیڈ نے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی آبادیوں پر میزائل داغ دیئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں القدس بریگیڈ نے صہیونی کالونیوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل حملوں کے بعد صہیونی آبادیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے تاکہ شہری اپنے جانیں بچاسکیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی فوج نے غزہ کے دیرالبلاح، نصیرت، جنوب میں رفح کے مغربی علاقوں میں رہائشی عمارتوں پر درجنوں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جبکہ صہیونی فوج 9 ماہ بعد محض 4 اغوا ہوئے شہریوں کو بچانے میں کامیاب ہوسکی۔

دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

یاد رہے کہ طوفان الاقصیٰ کے بعد صہیونی حکومت نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کو ختم کرنے کیلئے غزہ میں قتل عام کیا تاہم 8 مہینے گزرنے کے باوجود وہ انہیں شکست دینے میں ناکام رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top