مقبول خبریں
ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس کی جی نیٹ ورک کے دفتر آمد
کراچی: ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر سندھ پولیس غلام اصفر مہیسر کی جی نیٹ ورک کے دفتر آمد۔
بیورو چیف کراچی جاوید چوہدری اور کنٹرولر نیوز عتیق انجم نے اے آئی جی سندھ کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر سندھ پولیس غلام اصفر مہیسر کی جی نیٹ ورک کے دفتر آمد، کنٹرولر نیوز عتیق انجم اور بیورو چیف کراچی جاوید چوہدری اے آئی جی کو جی نیوز کا دورہ کراتے ہوئے@masumanjum #GTVPAK pic.twitter.com/ER4Nk91oSF
— GTV NEWS (@GTVPAK) July 19, 2018
جی نیوز کی انتظامیہ نے غلام اصفر مہیسر کو نیوز اسٹوڈیو اور الیکشن سٹی کا بھی دورہ کرایا۔
سی او او جی نیٹ ورک سرور علی اور اے آئی جی ویلفیئر کے درمیان ہونے والی گفتگو کے دوران غلام اصفر مہیسر نے سی او او اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جی نیوز کی لانچنگ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سی او او سرور علی اور اے آئی جی ویلفیئر غلام اضفر مہیسر کے درمیان ہنسی مزاح سے بھرپور ملاقات، سرور علی نے اے آئی جی سندھ پولیس کو جی نیٹ ورک کی ترجیحات کے حوالے سے آگاہ کیا
Read Details: https://t.co/jXCavsPthp#GTVPAK #GhulamAzfarMahesar @captdxb pic.twitter.com/F7EXNurR5r— GTV NEWS (@GTVPAK) July 19, 2018
اس موقع پر سرور علی نے غلام اصفر مہیسر کو بتایا کہ جی نیوز دوسرے چینلز سے بالکل مختلف ادارہ جہاں ہمارا مقصد ریٹنگ کا حصول نہیں بلکہ عوام کو سچ بتانا اور عوام کی آواز کو حکام بالا تک پہنچانا ہے۔ سرور علی نے مزید کہا کہ ایک طرف جہاں دوسرے چینل خودساختہ طور پر اپنی نشریات کو نمبر ون بیان کرتے وہیں جی نیوز کی ہرگز یہ کوشش نہیں کہ ریٹنگ کی دوڑ میں دوڑ کر صحافتی اصول کو پامال کرے۔
دورے کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر سندھ پولیس نے عوام کے نام پیغام بھی ریکارڈ کرایا جسے بہت جلد آپ اپنی ٹی وی اسکرین پر سن سکیں گے۔