جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چاغی میں سیلاب کے متاثرین کی امداد، راشن کی فراہمی، چیئرمین سینیٹ کو بریفنگ

15 جولائی, 2021 09:28

کوئٹہ : چیئرمین سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ چاغی میں سیلاب کے متاثرین کو راشن فراہم کردیا گیا ہے، جبکہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے نوٹس لینے کے بعد بلوچستان کے ضلع چاغی میں بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کے معاملے پر صوبائی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔

چیئرمین سینیٹ سے وزیر داخلہ ضیاء لانگو اور چیف سیکریٹری بلوچستان نے رابطہ کیا اور انہیں اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

چیف سیکریٹری نے بتایا کہ75  لاکھ کا راشن روانہ کردیا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کا عملہ بھی متاثرہ علاقے میں موجود ہے۔ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے بروقت اقدامات اٹھانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ متاثرہ علاقے میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top