مقبول خبریں
شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد
مظفرآباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ روز احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنا دیا گیا۔
اے ٹی سی مظفر آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد فرہاد کے وکیل نے کہا کہ درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کریں گے کیونکہ ہمیں صرف ضمانت مسترد ہونے کی اطلاع دی گئی، مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
وکیل کا مزید کہنا تھا کہ شاعر احمد فرہاد بیمار ہیں اور اسٹریس میں ہیں، انہیں اسپیشل کیئر کی فوری ضرورت ہے ورنہ ان کا مرض بڑھ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ 16 مئی کو آزاد کشمیر کے صحافی و شاعر فرہاد علی شاہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا جس کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں درج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
لاپتا صحافی و شاعر احمد فرہاد کون ہے اور کیوں لاپتہ ہوا؟
شاعر احمد فرہاد کی ہتھکڑیوں میں پہلی ویڈیو منظر عام پر آگئی
29 مئی کو وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران لاپتا شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی تھی۔
اسی دن شاعر احمد فرہاد کے خلاف تھانہ دھیر کوٹ آزاد کشمیر میں درج ایف آئی آر سامنے آئی تھی۔