ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ایران میں صدارتی الیکشن کیلئے 6 امیدواروں کا اعلان، احمدی نژاد دوڑ سے باہر

10 جون, 2024 12:18

ایران نے رواں ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے 6 امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے،جب کہ احمدی نژاد کے کاغزات مسترد ہوگئے۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق صدارتی انتخابات کیلئے جن امیدواروں کے کاغذات منظور کیے گئے ہیں ان میں اکثریت قدامت پسند ہیں، جب کہ سابق ایرانی صدر محمد احمدی نژاد کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ایک بار پھر نہیں مل سکی۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کوپٹر حادثے میں شہادت کے بعد نئے صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن رواں ماہ 28 جون کو منعقد ہوں گے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق ایران کی شوریٰ نگہبان نے حتمی انتخاب 80 امیدواروں میں سے کیا ہے۔ یہ شوریٰ ایران میں ہونے والے انتخابات کی نگرانی کرتی ہے۔

انتخابات کے لیے جن امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں سے صرف ایک امیدوار کا تعلق اصلاح پسند کیمپ سے ہے۔

خیال رہے کہ احمدی نژاد 2005 سے 2013 تک چار چار سال کی دو مدتوں کے لیے ایران کے صدر رہ چکے ہیں، مغرب میں عدم مقبولیت کے باوجود احمدی نژاد ایران کے غریب طبقات میں اپنے منصوبوں کے سبب مقبول رہے ہیں۔

یہ اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شوریٰ نگہبان احمدی نژاد کو ایک بار پھر انتخاب میں حصہ لینے سے روک سکتی ہے۔ کسی بھی امیدوار کو خامنہ ای کی واضح اور بھرپور حمایت حاصل ہونا ضروری ہے۔

سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو 2017 اور 2021 میں بھی صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں ملی تھی۔

اس کے علاوہ تہران کے میئر علی رضا زکانی اور نائب صدر امیر حسین زادہ ہاشمی کے نام بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو گزشتہ ماہ 19 مئی کو صوبہ مشرقی آذربائیجان میں حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں صدر رئیسی، وزیرِ خارجہ حسین امیر عبدالہیان، تبریز میں نمازِ جمعہ کے امام آیت اللہ آلِ ہاشم، مشرقی آذربائیجان کے گورنر جنرل مالک رحمتی سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top