مقبول خبریں
سعد رفیق عمران خان سے نہ جیت سکے
لاہور کے حلقہ این اے 131 میں مسلم لیگ کے سعد رفیق کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا اور دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا گیا تھا.
ان کی درخواست پر دوبارہ گنتی کروائی گئی جس کے بعد بھی پاکستان تحریک انصاف کی لیڈ برقرار رہی.
تفصیلات کے مطابق لاہورکے اہم ترین حلقے این اے131 پر دوبارہ گنتی کے باوجود سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کامیابی حاصل نہیں کرسکے.
مطالبے کے نتیجے میں آج اس حلقے میں دوبارہ گنتی ہوئی.البتہ مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد بھی عمران خان کی لیڈ برقرار رہی.
دوبارہ گنتی کے بعد خواجہ سعدرفیق کو صرف 60 ووٹوں کا فائدہ ہوسکا.
اس حلقے میں سعدرفیق کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہاتھوں سخت مقابلے کے بعد شکست ہوئی تھی.
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے حلقہ این اے131 میں عمران خان کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔