منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

طلاق کے بعد دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے نئی پوسٹ شیئر کردی

24 جولائی, 2024 19:51

متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ نے شوہر سے طلاق کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی ہمدردیاں سمیٹنا شروع کردیں۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شہزادی شیخہ مہرہ نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنی بیٹی کےہمراہ دیکھا گیا۔

انسٹاگرام پر جاری مذکورہ پوسٹ میں شہزادی کو اپنی دو ماہ کی ننھی پری کیساتھ تصویر میں دکھ رہی ہیں، جو کہ گھوڑے کی تصویر کے سامنے کھڑی ہیں۔

مزید پڑھیں: دبئی کی شہزادی نے شوہر کو سوشل میڈیا پر طلاق دیدی

اگر چہ کہ شہزادی نے مذکورہ پوسٹ کیساتھ کوئی کیپشن نہیں لکھا تاہم سفید دل والے ایموجی نے صارفین کے دلوں کو گرما دیا۔

والد کے بغیر ماں بیٹی کی قیمتی جھلک کو دیکھتے ہوئے ایک صارف نے ان سے اظہار ہمدردی کی اور لکھا کہ محترمہ شیخہ، دنیا کی تمام خواتین آپ کی طاقت اور طاقت کے غلط استعمال کو اجاگر کرنے کے لیے آپ کی مشکور ہیں جو مشرق میں مرد خواتین کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ ہفتے شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کو طلاق دینے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top