جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

چارلس کے بعد شہزادی کیٹ مڈلٹن کو بھی کینسرمرض کا انکشاف

23 مارچ, 2024 11:54

برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے بعد شہزادی کیٹ میڈلٹن بھی کینسر میں مبتلا ہوگئیں۔

 گزشتہ کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر کیٹ میڈلٹن کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور سازشی خیالات پوسٹ کیے جا رہے تھے۔

پرنسز آف ویلز کیتھرین میڈلٹن نے کہا ہے کہ وہ کینسر کی تشخیص کے بعد اب علاج کے ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہیں۔

ایک ویڈیو بیان میں شہزادی کیتھرین نے کہا ہے کہ گذشتہ کچھ مشکل ترین مہینوں کے بعد ان کے لیے یہ ’بڑا صدمہ‘ تھا لیکن انھوں نے ایک مثبت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں ٹھیک ہوں اور روز بروز مضبوط ہو رہی ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ جنوری میں لندن میں میرے معدے کی سرجری ہوئی جوکہ کامیاب رہی، اس وقت کینسر کی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔تاہم  آپریشن کے بعد ہونے والے مختلف ٹیسٹ میں پتہ چلا کہ میں کینسر میں مبتلا ہوں۔

شہزادی کیٹ میڈلٹن نے بتایا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد میری میڈیکل ٹیم نے مشورہ دیا کہ مجھے کیموتھراپی کا کورس کرنا چاہیے اور میں اب اس علاج کے ابتدائی مراحل میں ہوں۔

شہزادی کیٹ میڈلٹن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کینسر کا پتہ چلنا بڑا صدمہ تھا، پہلے دو ماہ بہت مشکل سے گزرے تاہم میں اب ٹھیک ہوں اور ہر دن مضبوط ہو رہی ہوں۔

اس سے قبل فروری میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔

شاہی محل کے مطابق کینسر کی تشخیص شاہ چارلس کے پروسٹیٹ کے علاج کے دوران ہوئی۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ بادشاہ میں کس قسم کے کینسر کی تشخیص ہوئی تاہم ان کا بھی علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کی کینسر کی نوعیت نہیں بتائی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top