منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

افغانستان: طالبان حکومت کا پاکستانی طالبان کے 40 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

18 دسمبر, 2023 11:00

 

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 40 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔

افغان خبر رساں ادارے طلوع نیوز کے مطابق طالبان وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانع نے ٹی ٹی پی کے 40 دہشت گردوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان عبد المتین قانع نے بتایا کہ ٹی ٹی پی کے 35 سے 40 تک کے ممبران جیلوں میں ہیں اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان میں ٹی ٹی پی کے گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان میں کتنے رہنما اور کس رینک کے کمانڈرز شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان متعدد بار طالبان حکومت سے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی اور حوالگی کا مطالبہ کرچکا ہے، پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ٹی ٹی پی براہ راست ملوث رہی ہے۔

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ طالبان حکومت نے ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کی گرفتاری کا باضابطہ دعویٰ کیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان دہشت گردوں کو مزید کارروائی کے لیے پاکستان منتقل کیا جائے گا یا انہیں مقامی عدالت میں ہی پیش کیا جائے گا۔

یہ پڑھیں : افغانستان میں طالبانی حکومت : قلت خوراک اور ملازمت نے شدت اختیار کرلی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top