مقبول خبریں
نامور اداکارہ شمیم آرا کو مداحوں سے بچھڑے دو سال بیت گئے
ماضی کی مقبول اداکا رہ شمیم آرا کو ہم سے بچھڑے ہوئے دو سال گزر گئے مگر آج بھی وہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
سن 1938 ہندوستان میں پیدا ہونے والی شمیم آرا نے پچاس کی دھائی میں فلم نگری میں قدم رکھا لیکن انہیں کامیابی فلم سہیلی میں شاندارکارگردگی سے ملی ۔
شمیم آراء نے اداکاری اورپھر ہدایت کاری کے ذریعے لاکھوں دلوں پر راج کیا، شمیم آرا نے اپنے دور میں ہر ہیرو کے ساتھ کام کیا لیکن ان کی جوڑی وحید مراد کے ساتھ بہت پسند کی گئی۔
انھوں نے بے شمار فلموں میں کام کیا جن میں سے انارکلی، دیوداس ، صائقہ ، دوہا، چنگاری ، قیدی اور دیگر فلمیں شامل ہیں
شمیم آرا نے 80 سے زیادہ فلموں میں کام کیا جس میں پہلی رنگیں فلم نائلہ بھی شامل ہے۔
شمیم آرا نے اداکاری میں 6 اور ہدایت کاری میں 3 نگار ایوارڈ حاصل کیے۔
وہ 5 اگست 2016 کو 73 سال کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئیں۔ کہنے کو تو وہ اس دنیا مین موجود نہیں مگر آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں مین ہمیشہ زندہ رہیں گئیں۔