اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

ویڈیو: اداکارہ نے شادی نہ کرنے اور سنگل رہنے کی وجہ بتادی

27 جولائی, 2024 13:04

کراچی: یمنی زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے ابھی تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ”تیرے بن“ کی کامیابی نے انہیں بین الاقوامی شہرت یافتہ بنا دیاہے ، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ“تیرے بن“ سے پہلے بھی وہ اپنی شناخت بنا چکی تھیں اور ان کے فین فولوورز کی ایک بڑی تعداد کئ مملک میں موجود ہے ۔

لیکن اتنی ساری شہرت سمیٹنے کے بعد بھی وہ اب تک کیوں سنگل ہیں یہ وہ سوال ہے جو ان سے متعدد بار پوچھا گیا ہے اور بالآخر انہوں نے اس کا جواب دے ہی دیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

یمنیٰ زیدی اور وہاج علی ان دنوں اپنے امریکی دورے پر ہیں ، جہاں انہوں نےاپنے ٖغیر ملکی مداحوں کے ساتھ ایک چیٹ چیٹ سیشن میں حصہ لیا اور اسی سیشن کے دوران انہوں نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں بہت سخت مزاج ہوں اور مجھے خود نہیں معلوم کہ میں ایسی کیوں ہوں۔ اسی وجہ سے میں اب تک سنگل ہوں۔ لیکن میں تنہا بہت خوش ہوں۔

پاکستان ٹیلی ویژن کی باصلاحیت اور خوبرو اداکارہ یمنی زیدی نے بہت کم عرصے میں بے پناہ شہرت حاصل کی ہے ، اور انکے مداح پاکستان کے علاوہ بھی اور کئی شہروں، جیسے، بھارت ، بنگلہ دیش، یہاں تک کہ ترکی میں پھیلے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی وی اسکرین کی یہ مقبول جوڑی اگست تک امریکا کے مختلف شہروں کا دورہ کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top