مقبول خبریں
بنوں میں فورسزکی کارروائی،طالبان کمانڈر ہلاک
بنوں میں فورسزکی جانب سے کارراوئی کی گئی ہے جس میں طالبان کمانڈر کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نصیب الرحمان دہشت گردی کے اہم وارداتوں میں ملوث تھا۔
بنوں میں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
بنوں کے علاقے جانی خیل میں فورسز اور دہشت گردوں میں شدیدجھڑپ ہوئی ۔
جس میں کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر نصیب الرحمان مارا گیا۔
سیکورٹی فورسز کے مطابق نصیب الرحمان دہشت گردی کے کئی واقعات میں مطلوب تھا۔
اس سے قبل بھی فورسز نے اس کی گرفتاری کے لئے کئی آپریشن کئے لیکن دہشت گرد ہر بار بچ نکلنے میں کامیاب رہا تھا۔