جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امجد صابری کے قتل کا ملزم، لشکر جھنگو ی کا دہشت گرد گرفتار

24 اکتوبر, 2023 14:49

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ سے سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگو ی کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد قاسم رشید کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے جس نے عاصم کیپری اور اسحاق بوبی نامی لوگوں کے ذریعے امجد صابری کا قتل کروایا۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے 4 رینجرز اہلکاروں کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزم نے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب 2 آرمی اہلکاروں کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش میں مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے دستی بم، پستول اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے اور یہ ملزم پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے جیل سے نیٹ ورک چلانے کا انکشاف کیا ہے۔

یاد رہے کہ 16 رمضان 22 جون 2016 کو تقریباً 4 بجے کے قریب کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے قریب قوال امجد صابری پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی ، اس فائرنگ کے نتیجے میں سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔

 یہ پڑھیں : سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کلعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top