اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

عورت مارچ کے ‘بےہودہ’ نعروں نے ‘فیمنیزم’ کا چہرہ مسخ کردیا

25 جولائی, 2024 21:07

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیرا علی کا کہنا ہے کہ فیمنیزم اور عورت مارچ کا مقصد بلکل مسخ ہوچکا ہے۔

احمد علی بٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں حمیرا علی نے عورت کے مارچ کے نعروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نام نہیں لینا چاہتی جو الفاظ اس پر لکھے ہوتے ہیں وہ نہایتی بےہودہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عورت مارچ کا مذہب اور ثقافت سے کوئی لینا دینا نہیں، ایسی کوئی خاتون نہیں ہونی چاہیے جیسا اسکو بناکر پیش کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: 13 سالہ پرستار 3 لاکھ لیکر کبریٰ خان سے ملنے جاپہنچی

اداکارہ نے کہا کہ مارڈنزم اور فحاشی میں فرق ہے، جس کو سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم نے سب کچھ مسخ کردیا ہے۔ فیمنیزم کا اصول ہے کہ اگر کوئی آدمی ہے تو اسکے بھی رائٹس ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ مرد بھی شکایت کرنا شروع کردیں۔

مزید پڑھیں: طلاق! خاتون کیلئے خوشی بن گئی، ڈانس کی ویڈیو وائرل؟ مگر کہاں

حمیرا علی نے کہا کہ فیمنیزم یہ نہیں کہ کوئی عورت مرد کو جوتا اُٹھا کر مار دے اور کہیں ویمن ایمپاورمنٹ ہے تو ایسا نہیں، یہ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ میں دیکھ رہے ہیں کہ مرد کے بغیر کس طرح بچے پیدا کیے جارہے ہیں اس نے معاشرہ بگاڑ دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top