جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چوری کی منفرد واردات: ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر چھیناگیا فون واپس کردیا

09 دسمبر, 2023 13:09

امریکا میں ڈکیتی کا عجیب واقعہ پیش آیا ہے جس میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرآئی فون سمجھ کر چھینا گیا اینڈرائیڈ فون واپس لوٹا دیا۔

کافی مرتبہ سننے میں آیا ہے کہ ڈاکوؤں نے فون چھین لیا پرکبھی یہ نہیں سنا کہ کسی ڈکیت یا چور نے چھینا ہوا فون واپس لوٹادیا ہوں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں چوری کی ایک منفرد واردات ہوئی ہے۔

یہ واقعہ واشنگٹن ڈی سی میں پیش آیا جہاں ایک شخص مسلح ڈکیتی کا شکار ہوا ،جس میں متاثرہ شخص اپنے اپارٹمنٹ کے باہر گاڑی کھڑی کر کے اندر جانے لگا تو دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اس سے جیب میں موجود چیزیں  چھین لی ۔

مذکورہ شخص کے سامان میں پیسے، گاڑی کی چابی اور فون بھی شامل تھا۔

تاہم جب ڈاکوؤں کو احساس ہوا کہ چھینا گیا فون آئی فون نہیں بلکہ اینڈرائیڈ فون ہے تو اسےواپس لوٹادیا۔
مذکورہ شخص کی اہلیہ نےغیر ملکی میڈیا کو تجربہ بتاتے ہوئے ڈاکوؤں کا ردعمل بتایا کہ انہوں نے یہ کہہ کرفون واپس کر دیا کہ ہمیں لگا کہ آئی فون ہے، لیکن یہ تو اینڈرائیڈ ہے، یہ ہمیں نہیں چاہیے، اس کی ہمیں ضرورت نہیں۔

یہ پڑھیں:دنیا کی عجیب و غریب واک ، جہاں سب کچھ مفت میں ملتا ہے!

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top