مقبول خبریں
امریکا کو صدارتی انتخابات کے دوران غیر ملکی سائبر حملے کا خدشہ
امریکی عدالتی نظام کو صدارتی انتخابات کے دوران غیر ملکی ہیکنگ کا خدشہ ہے۔
امریکا کی وفاقی عدلیہ کے اہم ارکان کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی عناصر کی جانب سے سائبر خلاف ورزیوں کے خطرات سے بچیں جو انتخابات سے متعلق قانونی چارہ جوئی میں مداخلت اور غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
امریکی سرکٹ جج اور وفاقی عدالتوں کیلئے آئی ٹی سے متعلق کمیٹی کے سربراہ مائیکل سکڈر نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں عدلیہ کے اعلیٰ پالیسی ساز ادارے یو ایس جوڈیشل کانفرنس کے اجلاس کے دوران انتخابی سال میں ہیکنگ کے ممکنہ خطرے سے خبردار کیا ہے۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مائیکل سکڈر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے عدلیہ میں ہر ایک کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آئی ٹی سسٹم کے استعمال اور نگرانی کے تمام پہلوؤں کو بھی مؤثر بنانا ہوگا۔
امریکی جج نے انٹیلی جنس کمیونٹی کی عوامی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی مخالفین انتخابی سال کو غلط معلومات پھیلانے کرنے کے موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔
ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی کے سربراہ ڈیموکریٹک نمائندے جیرالڈ نیڈلر نے 2022 میں ایک سماعت کے دوران کہا تھا کہ 2020 میں تین ‘دشمن غیر ملکی عناصر’ نے وفاقی عدلیہ کے دستاویزات جمع کرانے کے نظام کی خلاف ورزی کی۔