منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کریمیا میں روسی فوجی ائیر بیس دھماکوں سے لرز اٹھا

10 اگست, 2022 15:50

کیف : کریمیا کے روسی فوجی ائیر بیس میں دھماکے نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا، واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

روس سے الحاق شدہ خطہ کریمیا میں واقع ایک روسی فوجی ایئربیس میں کئی دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے بعد کم از کم 12 دھماکے ہوئے۔ یوکرین نے واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلسلہ وار دھماکے متعصب تخریب کاروں کا کام ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس نے مغربی پابندیوں پر نیو اسٹارٹ معاہدے کے تحت معائنہ معطل کر دیا

روس کی وزارت دفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایئر بیس پر کوئی حملہ نہیں ہوا اور نہ ہی کسی الات کو نقصان پہنچا ہے۔ اسٹور میں موجود کچھ گولہ بارود پھٹ گئے۔

واضح رہے کہ ماسکو میں حکام نے طویل عرصے سے یوکرین کو خبردار کیا ہے کہ کریمیا پر کسی بھی حملے کی صورت میں بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کی جائے گی، جس میں کیف میں "فیصلہ سازی کے مراکز” پر حملے بھی شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top