ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

نجی کمپنی کے خلائی مشن نے چاند پر کامیاب لینڈنگ کرکے تاریخ رقم کردی

23 فروری, 2024 15:13

امریکا کی نجی کمپنی کا خلائی مشن چاند پر لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نصف صدی سے زائد عرصے کے بعد کسی نجی کمپنی کے خلائی مشن نے چاند پر لینڈنگ کی ہے۔

آخری بار 1972 میں اپولو مشن کے دوران امریکی ہارڈویئر چاند کی سرزمین پر اترا تھا۔

امریکی نجی کمپنی انٹیوٹوو مشین (Intuitive Machines) کا اوڈیسیئس (Odysseus ) نامی خلائی جہاز نے چاند کے قطب جنوبی کے قریب لینڈنگ کی ہے ۔

اوڈیسیئس نامی روبوٹک خلائی جہاز چاند نے جنوبی قطب پر کامیاب لینڈنگ کی ہے جہاں سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہاں پانی کا کوئی ذریعہ ہو سکتا ہے۔

خلائی مشن کی چاند پر کامیاب لینڈنگ پر عملے میں خوشی کی لہر دوڑ اُٹھی، کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر خلائی مشن کے زریعے لی گئی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: 50 سال بعد چاند پر اترنے والا امریکی مشن سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا

واضح رہے کہ یہ دوسرا کمرشل مشن ہے جسے امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مالی اعانت فراہم کی ہے۔

 امریکا، روس، چین اور انڈیا کی سرکاری ایجنسیاں اپنے اپنے مشن کامیابی سے چاند پر اتار چکی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top