اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

مردہ قرار دیئے گئے شخص نے خود کو زندہ ثابت کرنے کیلئے جرم کا راستہ اپنالیا

26 جولائی, 2024 18:42

بھارتی ریاست راجستھان کے متھورا گاؤں سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ بابورام بھیل نے خود کو زندہ ثابت کرنے کیلئے جرم کا راستہ اپنالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بابورام بھیل طویل عرصے تک حکام یقین دلانے کی کوشش کرتا رہا کہ وہ زندہ ہے اور غلطی سے موت کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے تاہم حکام نے اسکی بات نہ سنی، جس پر اس شخص نے خود کو زندہ ثابت کرنے کا الگ طریقہ دھونڈ لیا۔

بابورام بھیل نے بلوترا ضلع میں سرکاری اسکول میں گھس کر دو اساتذہ پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کر دیا تھا، جس پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا تاہم پوچھ گچھ کے دوران سامنے آنے والی کہانی نے اعلیٰ حکام کو بھی چونکا دیا۔

مزید پڑھیں: ارب پتی تاجر کے بیٹے نے گرل فرینڈ کیلئے نوٹوں کے بنڈل بچھادیئے، ویڈیو وائرل

ملزم نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ ملزم خود کو زندہ ثابت کرنا چاہتا تھا اس لیے اس نے یہ واردات انجام دی جبکہ متعدد درخواستوں کے باوجود اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ معطل نہیں کیا جس پر اس شخص نے جرم کا راستہ چنا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top