جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

کینیڈا ،مسلمان خاندان کے 4افراد کو قتل کرنیوالے شخص کو عمر قید کی سزا

23 فروری, 2024 09:25

 

کینیڈا کے شہر لندن، اونٹاریو میں پاکستانی نژاد خاندان کے چار افراد کو جان بوجھ کر اپنی گاڑی کے نیچے کچلنے والے نیتھینیل ویلٹمن کو دہشتگردی کا مجرم قرار دیدیا ہے۔

23 سالہ سفید فام انتہا پسند نیتھینیل ویلٹمن نے جون 2021 میں سلمان افضال اور ان کے اہل خانہ پر اپنی گاڑی چڑھا دی تھی۔

ویلٹمن کو نومبر 2023 میں پہلے ہی سلمان افضال، اُن کی اہلیہ ، بیٹی اور والدہ کے قتل اور ایک کم سن بیٹے کے اقدامِ قتل کا مجرم قرار دیا جا چکا ہے، جس کے تحت اسے پیرول کے بغیر 25 سال عمر قید کی سزا کاٹنا پڑے گی۔

 

 

جاں بحق ہونے والے46 سال کے سلمان فزیوتھراپسٹ تھے جبکہ ان کی 44 سالہ بیوی ویسٹرن یونیورسٹی لندن میں پی ایچ ڈی اسکالر تھیں اور سلمان کی 74 سال کی والدہ پاکستان سے وزٹ ویزے پرکینیڈا آئی تھیں، واقعے میں سلمان کی 15 سال کی بیٹی بھی جاں بحق ہوئی جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار کسی مقدمے میں دہشتگردی کے قانون کا اطلاق کیا گیا ہے۔

جج نے نوٹ میں تحریر کیا کہ مجرم مسلمانوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈال کر ان کیخلاف جرم کرنا چاہتا تھا۔

یہ پڑھیں : کینیڈا میں مسلم خاندان کے چار افراد کو گاڑی سے کچل کر قتل کردیا گیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top