ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

1965 ء کی جنگ کے ہیرو ’ایم ایم عالم’کے کارناموں پر ایک نظر

18 مارچ, 2024 10:44

ملک کے مایہ ناز  قومی ہیرو ائیر کموڈور محمد محمود عالم کی 11ویں برسی آج منائی جارہی ہے جنہیں قوم ایم ایم عالم کے نام سے جانتی ہے۔

قومی ہیرو ’ایم ایم عالم’ نے کیا کارنامہ سرانجام دیا؟

ایم ایم عالم ے بھارت کو دھول چٹانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرکے جنوبی ایشیاء سمیت پوری دنیا کو حیران کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وطنِ عزیز کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو پلک جھپکتے میں خاک و خون میں نہلا دینے والے ایم ایم عالم نے 1965ء کی جنگ کے دوران انتہائی کم وقت میں بھارت کا بھاری جانی نقصان کیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرالیا۔

قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ ایم ایم عالم نے تاریخ رقم کردی۔ جنگی میدان میں بھاری عددی برتری رکھنے والے دشمن کو ایم ایم عالم نے دھول چٹا دی۔ 65ء کی جنگ میں ایم ایم عالم نے دشمن کے 5 لڑاکا طیاروں کو 1منٹ سے بھی کم وقت میں تباہ کردیا۔

یہ وہ کارنامہ تھا جس پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایم ایم عالم کا نام درج کیا گیا۔ دشمن کے پاس ایم ایم عالم ےکے سیبر 86 نامی جنگی جہاز کے مقابلے میں ہنٹر طیارے تھے جن کی صلاحیتیں ہر لحاظ سے سیبر 86 سے بہتر مانی جاتی ہیں، تاہم ایم ایم عالم نے تکنیکی برتری خاک میں ملا دی۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایم ایم عالم نے مجموعی طور پر دشمن کے 9 طیاروں کو تباہ کیا۔ پاک فوج نے ایم ایم عالم جیسے قومی ہیروز اور عوام کے جوش و جذبے کے ساتھ ساتھ قوتِ ایمانی سے بھی 1965ء کی جنگ میں دشمن پر فتح حاصل کی۔ ایم ایم عالم کی وفات 18 مارچ 2013ء کو ہوئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top