منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

غزہ میں جنگ بند کرو : امریکا کے شوبز اسٹارز میدان میں آگئے

06 نومبر, 2023 16:16

 

غزہ میں اسرائیلی بمباری کے خلاف امریکہ کی مشہور شوبز شخصیات نے امریکی صدر بائیڈن کے نام کُھلا خط تحریر کردیا،اس خط پر ہالی وڈ کے درجنوں اداکاروں اور گلوکاروں نے دستخط کیے ہیں۔

جنگ بندی کرانےاور غزہ میں بمباری رکوانے کیلئے لکھے گئے خط پر دستخط کرنے والوں میں سیلینا گومز، بیلا حدید، گیگی حدید، زین ملک اور جنیفر لوپیز سمیت متعدد دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

اس خط میں بائیڈن انتظامیہ سےآرٹسٹ فار سیز فائر گروپ نے غزہ میں بمباری رکوانے اور جنگ بندی کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر باراک اوبامہ اور امریکی سینیٹر سابق صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے بھی فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت اور وحشیانہ حملوں میں معصوم بچوں اور شہریوں کی شہادتوں پر خاموشی توڑدی۔

امریکی سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ غزہ کی تباہی جدید دور کے سب سے زیادہ ہول ناک لمحات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہاکہ پناہ گزینوں کے کیمپوں اور ایمبولینسوں پر اندھا دھند بمباری کی جا رہی ہے، ہزاروں مرد، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کیا گیا۔

امریکی سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوارنے مزید کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچے بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے اسرائیلی اور امریکی بچے ہیں۔

سابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھی فلسطینیوں کی حمایت میں کہا کہ فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ناقابلِ برداشت ہے، کسی نہ کسی حد تک ہم سب اس میں شریک ہیں۔

واضح رہےغزہ پر اسرئیلی حملوں کا آج 31واں دن ہے جس میں 10 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جس میں 3 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔

یہ پڑھیں:اسرائیل کی غزہ پر رات بھر وحشیانہ بمباری،ڈھائی ہزار بم برسادیئے

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top