منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

06 ستمبر, 2024 15:55

ملک میں سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1400 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 25 ہزار 908 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 2900 روپے پر مستحکم ہے۔

اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں دن کے دوران 15 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد سونے کا بھاؤ 2518 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top