جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

بھارت: چائے بیچنے والا 50 کروڑ کا مالک نکلا

24 جولائی, 2020 15:26

نئی دہلی: بھارت میں چھوٹے سے اسٹال پر چائے فروخت کرنے والا شہری اچانک 50 کروڑ کا مالک بن گیا۔

بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر کروش شھیترا میں ’راج کمار‘ نامی شخص اپنے چھوٹے سے اسٹال پر چائے بیچتا ہے۔ اسکی کروڑپتی بننے والی کہانی نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

رپورٹ کے مطابق راج کمار نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کروڑ پتی بننے سے متعلق اپنی کہانی سنائی، اس کا کہنا تھا کہ وہ کرونا صورت حال کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار تھا جس کے باعث اس نے بینک سے لون لینے کا فیصلہ کیا، رقم حاصل کرنے کے لیے جب بینک پہنچا تو عملے نے مجھے حیران کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی شخص ایک ہی دن میں دو مرتبہ لاٹری جیت کر کروڑوں کا ملک بن گیا

بینکرز نے چائے فروش کو بتایا کہ ہم آپ کو لون نہیں دے سکتے کیوں کہ آپ کے پاس پہلے ہی اکاؤنٹ میں 50 کروڑ روپے موجود ہیں، یہ سن کر راج کمار ششدر رہ گیا۔

چائے فروش کا کہنا تھا کہ اسے نہیں پتا اس کا بینک اکاؤنٹ اور اس میں پچاس کروڑ کیسے آئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top