مقبول خبریں
آزاد کشمیر : تیز رفتاری کے باعث ہائی روف کھائی میں جاگری، چار افراد جاں بحق
کوٹلی : تیز رفتاری کے باعث ہائی روف کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں ہائی روف تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر : گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق
جاں بحق افراد میں ایک بچی بھی شامل ہے، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔