مقبول خبریں
نریندر مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف جنگ کررہی ہے : صدر پاکستان
اسلام آباد : صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت میں نریندر مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک بھارت سے ہزاروں پیغامات موصول ہو چکے ہیں، جس میں سے ایک کو ٹوئٹ کر رہا ہوں
انہوں نے کہا کہ یہ لڑکی روتے ہوئے دہلی میں جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے اندر بھارتی پولیس کی جانب سے لڑکیوں پر بہیمانہ تشدد کے حوالے سے بتا رہی ہے۔
While the brutalities continue, these brave Jamia Milia Delhi youngsters keep their spirits up. ِIncredible. An exceptionally brave minority cannot be suppressed, whatever the intentions of the Fascist Hindutva Govt. of India.
ہم دیکھِیں گے pic.twitter.com/bzBKeoxfhD— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) December 16, 2019
صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ مودی حکومت ہندوتوا فسطائیت کو استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف جنگ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی شہریت بل، احتجاج کرنے پر بھارتی پولیس جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلباء پر تشدد
ان کا کہنا تھا کہ ناقابل یقین طور پر بہادر جامعہ ملیہ دہلی کے جوان اپنے جوش و ولولے کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ بھارت کی فاشسٹ ہندوتوا حکومت کے ارادے کچھ بھی ہوں، اس بہادر اقلیت کو دبایا نہیں جاسکتا، "ہم دیکھیں گے”۔