مقبول خبریں
سی اے اے نے ائِرپورٹس پر سامان کو ریپنگ لازمی کرانے کے احکامات منسوخ کردیئے
کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے ائِرپورٹس پر سامان کو ریپنگ لازمی کرانے کے احکامات منسوخ کردیئے۔ تمام ائیرپورٹس پر مسافر اپنی صوابدید پر سامان کی ریپنگ کراسکیں گے۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ مسافروں سے ائیرپورٹس پر سامان کو ریپنگ کرانے کے لئے کہا نہیں جائے گا۔ سامان کی ریپنگ مسافر کا صوابدیدی اختیار ہو گا۔
پشاور، لاہور، کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس سمیت دیگر ائیرپورٹس میجنرز کو ڈائیریکٹر کمرشل کے تحریری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ نئے احکامات کے تحت مسافر اپنی مرضی سے ریپنگ کراسکتے ہیں۔
اس حوالے سے 17 جولائی کو جاری احکامات منسوخ کر دئیے گئے۔