جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پیپلزپارٹی نے 25 جولائی کو یوم سیاہ کے سلسلے میں جلسے کو حتمی شکل دے دی

20 جولائی, 2019 20:12

کراچی : پیپلزپارٹی نے 25 جولائی کو اپوزیشن کے ملک گیر یوم سیاہ کے سلسلے میں کراچی میں جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی صدارت میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکریٹری وقار مہدی، کراچی ڈویڑن کے صدر و صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں 25 جولائی کو اپوزیشن کے ملک گیر یوم سیاہ کے سلسلے میں کراچی میں جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ترجمان کے مطابق 25 جولائی کو یوم سیاہ کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کا مرکزی جلسہ مزار قائد کے قریب ہوگا۔ جلسے میں پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے لاکھوں افراد شرکت کرینگے۔ جلسے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اپوزیشن کی قیادت خطاب کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top