جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

بچوں کیلئے مفت ‘ہارٹ سرجری پروگرام’ کا آغاز

16 ستمبر, 2024 20:27

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دل کے امراض میں مبتلا بچوں کیلئے مفت ہارٹ سرجری پروگرام کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال کارڈیک سرجری وارڈ کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے دل کے امراض میں مبتلا بچوں کے مفت علاج اور سرجری کیلئے وزیراعلیٰ چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔

انہوں نے پروگرام کے تحت مستحق مریضوں میں "چائلڈ سرجری کارڈ” تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے تو بیمار بچوں کا آپریشن نجی اسپتال میں کیا جائے گا۔

انہوں نے ایچ ڈی یو اور ہسپتال کے دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور کارڈیک سرجری وارڈ میں دستیاب مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔ مریم نواز نے نوجوان مریضوں کی خیریت دریافت کی، انہیں تحائف دیئے اور ان کے ساتھ لوڈو بھی کھیلا۔

انہوں نے بچوں سے بات چیت کی اور دعا کی: "اللہ آپ کو صحت عطا کرے، ہم سب آپ کے لئے دعا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بیمار بچوں کے والدین سے بھی بات کی اور ان سے مختلف سہولیات کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں سمیت پنجاب کے ہر شہری کو قطاروں اور انتظار کے نظام سے نجات دلانا میرا مشن ہے، سرکاری ہسپتالوں میں پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے اسپیشلسٹ سرجنز اور متعلقہ عملے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top