جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

دنیا کی بلند پہاڑی سر کرنے والے کوہ پیماؤں کیلئے اہم خبر

16 ستمبر, 2024 18:07

گلگت: حکومت گلگت بلتستان نے غیرملکی اور مقامی کوہ پیماؤں کے آپریشنز کو بہتر بنانے کیلئے کے ٹو پرمٹ فیس میں اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت گلگت بلتستان نے پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر چڑھنے کی اجازت فیس اور قواعد و ضوابط میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔

گلگت بلتستان کے محکمہ سیاحت، کھیل، ثقافت، آثار قدیمہ اور میوزیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ملکی کوہ پیماؤں کیلئے موسم گرما (اپریل تا ستمبر) کیلئے کے ٹو سر کرنے کی اجازت فیس 5 ہزار ڈالر، خزاں (اکتوبر تا نومبر) کیلئے 2500 ڈالر اور سردیوں کے موسم (دسمبر تا مارچ) کیلئے 1500 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی کوہ پیماؤں کو موسم گرما کیلئے ایک لاکھ روپے، خزاں کے دوران کیلئے50 ہزار روپے اور موسم سرما کیلئے 30 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top