جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

حکومت، اپوزیشن کا ڈیڈلاک برقرار، جے یو آئی نے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا

16 ستمبر, 2024 10:56

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترمیم پر ڈیڈلاک برقرار ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف جمعیت علمائے اسلام ایف نے حکومت سے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا۔ ردیا۔

عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش نہ ہوسکی،  آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے گیم نمبر پورے ہونے سے متعلق ساری باتیں محض کھوکھلے دعوے ثابت ہوئے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی کردیا گیا، اجلاس آج دن  ساڑھے 12 بجے پھر ہوگا۔  سینیٹ کا اجلاس بھی ساڑھے 12 بجے ہوگا۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی  نے اپنے اپنے ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے جب کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج بلایا گیا ہے۔

اب ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بھی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی ہو جائیں گے۔

حکومت مولانا فضل الرحمان کو بھی اعتماد میں لینے میں ناکام۔۔ خصوصی کمیٹی میں بھی آئینی ترامیم کے مسودے پے اتفاق رائے نہ ہو سکا، حکومت کی بغیر تیاری اور ناقص حکمت عملی پر صدر ن لیگ بھی نالاں ہیں۔

گزشتہ روات حکومت نے  جے یو آئی سربراہ کو مسلسل قائل کرنے کی کوششیں کی تاہم  مولانا فضل الرحمان نے مشاورت نہ کرنے اور عجلت میں ترمیم لانے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے مسودہ تمام سیاسی جماعتوں کے سامنے رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 

حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

شاہد خاقان اور فضل الرحمان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

خیال رہے کہ گزشتہ روز پارلیمان کے سینکڑوں ارکان صبح سے رات گئے تک موجود رہے، راہداریوں میں آنیاں جانیاں، کمیٹی رومز اور چیمبرز میں میل ملاقاتیں ہوتی رہیں۔ جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے بڑے بار بار مولانا کی چوکھٹ دستک دیتے رہے۔

اتفاق رائے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کی تشکیل کردہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں بار بار توسیع کی گئی۔ سینیٹ کی نمائندگی کیلئے پہلے 5 اور پھر 8 مزید سینیٹرز شامل کئے گئے۔

تحریک انصاف اور جے یوآئی نے حکومت سے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا ہے، مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے ایک ایک شق پر غور کریں گے۔ ڈرافٹ ملنے کے بعد ہی ساتھ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top