جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

شاہد خاقان اور فضل الرحمان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

16 ستمبر, 2024 09:57

شاہد خاقان عباسی اور مولانا فضل الرحمان کی گذشتہ رات ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمن کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کی کوششوں کو سراہا۔

شاہد خاقان عباسی نے آئینی ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کے لئے اسٹیک ہولڈرز کو سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ذرائع نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا حکومت کی زیادہ تر جماعتیں چاہتی ہیں پی ٹی آئی کو چھوڑ کر آئینی ترمیم کرلی جائے، لیکن میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کو ہی مسائل کا حل سمجھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: 

حکومت کی مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوششیں جاری

حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں نے آئینی عدالت کی مشروط حمایت کی ہے۔

اجلاس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

مولانا فضل الرحمان نے بل پر مزید مشاورت کرنے کی تجویزدی جبکہ پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مؤقف اپنایا کہ جلد بازی میں قانون سازی نہ کی جائے، یہ ایسا آئینی معاملہ ہے جس پر مزید مشاورت درکار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top