جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

ڈزنی شہزادی کے تاثرات کی نقل کرنیوالی وائرل خاتون کون ہیں؟

15 ستمبر, 2024 15:52

گزشتہ سال سے وائرل ہونے والی ڈزنی شہزادی شائن جوکوئن ایک انفلوئنسر کے طور پر سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں۔

2023 میں شائن جوکوئن نے فلپائن کے ایک کیفے میں فلمائی جانے کے بعد توجہ حاصل کی  جہاں انہوں نے ڈزنی شہزادی راپنزل کے تاثرات کی نقل کی۔

یہ لمحہ تیزی سے ٹک ٹاک پر وائرل ہو گیا اور اسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

مزید پڑھیں: ہانیہ کو شوبز انڈسٹری میں 8 سال مکمل، یادگار کلپ وائرل

اب 21 سال کی عمر میں شائن جوکوئن متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی سرگرم ہیں جب کہ ان کے فالوررز کی تعداد میں آئے روز تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

شائن جوکوئن کے ٹک ٹاک پر 1.3 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں جہاں وہ لپ سنک پرفارمنس، ڈانس ٹرینڈز اور ذاتی وی لاگ شیئر کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: جاپان میں اکیلے سالگرہ منانے والی "ٹک ٹاکر” کی تصاویر وائرل

ٹک ٹاک کے علاوہ، جوکوئن اکثر اپنے یوٹیوب چینل پر بھی وی لاگ پوسٹ کرتی رہتی ہیں جس سے فالوورز ان کی روزمرہ زندگی سے آگاہ رہتے ہیں۔

انفرامشینری کارپوریشن کے لئے 2024 کی بکنی کیلنڈر گرل کے طور پر شائن جوکوئن کے حالیہ انتخاب کے ساتھ ان کا اثر و رسوخ مزید بڑھتا جا رہا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا کیریئر کے علاوہ وہ ایک کاروباری اور ماڈل ہیں، شائن جوکوئن جلد کی دیکھ بھال کرنے والے برانڈ سینیورا سکن بیوٹی کی مالک ہیں جب کہ اسنیل وائٹ جیسے برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top